ہمارے اعلیٰ اہداف ہمارے ملازمین سےقلیل وقت میں ایسے عظیم الشان منصوبوں، جو مقررہ پیمانوں کے مطابق غیرمعمولی مہارت کے متقاضی ہوں، کو بروقت مکمل کرنے اور تجارتی نتیجہ خیزی کے حصول کے لیے اعلیٰ مہارت کا بھرپور تقاضا کرتے ہیں۔

مندرجہ ذیل شعبہ جات اس وقت ہماری بھرپور توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ایکسیس نیٹ ورک، ڈیٹا کمیونیکیشن، یوپی وی سی پائپ مینوفیکچرنگ، پری کاسٹ پروڈکٹس، ٹاور ایریکشن، ٹیلی کام امپلیمینٹیشن سروسز، سول ورکس، کنسٹرکشن، آئی ٹی۔ ان تمام شعبہ جات کےمنصوبوں کومکمل کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت حاصل کی جارہی ہے اور موجودہ تکنیکی سٹاف کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔

ٹیلی فاؤنڈیشن سکولز سسٹم پاکستان کے مختلف شہروں میں رعایتی فیس کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کررہا ہے،اور فلاحی میدان میں ایک عظیم کردار ادا کررہا ہے۔

معزز صارفین
ٹیلی کام فاؤنڈیشن (ٹی ایف) کی ویب سائٹ کے ذریعے آپ سے مخاطب ہونے پر ہمیں دلی مسرت ہورہی ہے۔ٹیلی فاؤنڈیشن اس وقت معرض وجود میں آئی جب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری عمل میں لائی گئی۔پی ٹی سی ایل، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ،نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ملازمین ہم سے مستفید ہوتے ہیں۔ٹی ایف جو کہ 1991 میں ایک فلاحی ادارے کے طور پر معرض وجود میں آئی، اور وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتی گئی۔یقیناً یہ ہمارے لیے نہایت افتخار کی بات ہے کہ ہم اپنے معزز صارفین کو درج ذیل شعبوں میں اعلٰی خدمات اور مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ ایکسس نیٹ ورک، ٹاور ایریکشن/انسٹالیشن، ڈیٹا کمیونیکیشن، اور ہائی کوالٹی پی وی سی پائپ وغیرہ۔عمدگی اور اعلیٰ معیار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے معزز صارفین کا دلی اطمینان، اعتماد اورقلبی سکون ہماری پہلی ترجیح ہے۔اور یہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہےجب ہم اپنے صارفین کی ترجیحات کو بہتر طورپر جانتے ہوں اور انہیں بہترین مصنوعات کے ساتھ ساتھ بہترین خدمات اعلیٰ معیار پر فراہم کریں۔اسی لیےموجودہ انتظامی مہارتوں میں مزید بہتری کے لیے مالی معاونت اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔تاکہ جب ہمارے معزز صارفین کسی خدمت یا مصنوعات کے لیے ہماری طرف رجوع کریں تو ہم انہیں بہترین خدمات اور مصنوعات بروقت فراہم کرسکیں۔ہم اپنے وصول شدہ منافع سے ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کی خدمت کےنیک مقصد کو مسرت اور فخر کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کا بہت شکریہ

یاسر قادر
مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیلی کام فاؤنڈیشن

آمدن اور منافع کے حصول کے لیے نئی راہوں کی تلاش کرنا جس سے ہم اپنے مستفید شدگان اور حصہ داران کو فوائد وسہولیات میسر کر سکیں۔

  • اپنے بلند معیار کے بل بوتے پر موجودہ ایکسس نیٹ ورک مارکیٹ میں سب سے اعلیٰ مقام پر فائز رہنا، اور نئے مواقع کی تلاش میں رہنا، جیسا کہ سول ورک کنسٹرکشن وغیرہ
  • ٹیلی فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے جیسا کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ، پی سی آئی اور ٹی ایف پائپ لمیٹڈ کی فلاح کے لیے جاری منصوبوں میں مزید بہتری اور ہمہ گیری کی کوشش کرنا۔
  • اثاثوں کو بروقت اور مناسب ترین موقع اور جگہ پر استعمال کرنا
  • پاکستان کے اندر اور باہرتجارتی میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوانا
  • افرادی قوت کی تنظیم اور تربیت کرنا، جو کہ مقابلے کی فضا میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوں
  • معزز صارفین اور معاونین کی قدر ومنزلت میں اضافہ کرنا
  • فلاحی کاموں میں تسلسل اور اضافہ کرنا



یاسر قادر

مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیلی کام فاؤنڈیشن

امجد حسین
قریشی
جی ایم / سیکریٹری فنانس ٹی ایف

ریاض احمد
خان
اے/ جنرل مینیجر ایڈمن ٹی ایف ایج کیو



(بورڈ آف گورنرز(مجلس مشاورت

 ٹیلی کام فاؤنڈیشن کی مجلس مشاورت سات ممبران پر مشتمل ہے۔اور اس کے چیئرمین سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ہیں۔

سیکرٹری (آئی ٹی & ٹی)۔ چئیرمین
ایڈیشنل سیکرٹری، ایم او آئی ٹی ممبر
مینیجنگ ڈائریکٹر، ٹی ایف ممبر
آی وی پی ( فنانس ) پی ٹی سی ایل ممبر
جوائنٹ سیکریٹری کیڈ ممبر
ریٹائرڈ ایس ای وی پی۔ پی ٹی سی ایل ممبر
سکریٹری ٹی ایف سیکرٹری

یاسر قادر

امجد حسین قریشی
امجد حسین قریشی صاحب 30 سال سے مالیاتی انتظام، بجٹ اور اکاؤنٹس کے شعبہ جات کے ماہر کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ آپ کی ادارہ جاتی انتظام، ٹیکس کا نظام اور مقامی کارپوریشن کے قوانین میں خدمات کو سنہری لفظوں میں یاد کیا جاتا ہے۔ آپ سمندرپار پاکستانیوں کی تنظیم اور شاہین فاؤنڈیشن میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ آپ PIPFA اور CA فائنلسٹ کے دوست ممبر ہیں۔

محترم ایوب کے اُمراج
مسٹر ایوب کے اُمراج فی الوقت ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسلام آباد میں بطور جنرل منیجر (پراجیکٹس) کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ کے پاس سی ای او پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور اور جنرل منیجر او۔ایس۔پی (نارتھ)اسلام آباد کا اضافی چارج بھی ہے۔ آپ مختلف دفاعی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں بطور ماہر کام کرچکے ہیں۔

محترم ریاض احمد خان
مسٹر ریاض احمد خان صاحب فی الوقت ایڈیشنل جنرل منیجر (ایڈمن) کام کررہے ہیں اور ٹیلی فاؤنڈیشن اور ہیومن ریسورسز کے تمام انتظامی امور کے ذمہ دار ہیں۔اوراس کے ساتھ ساتھ ٹی ایف کمپلیکس بلڈنگ ، آئی نائن پلازہ اور پٹرول پمپ کی سیکورٹی اور انتظامی امور آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں