خدمات

نیک نامی

ٹیلی کام فاؤنڈیشن اپنے روز آغاز سے ہی اپنے بھر پور ذرائع اور قابل بھروسہ شہرت حاصل کرچکی ہے۔ ہماری مصنوعات اور خدمات اپنی مثال آپ ہیں اور انہیں ہمارے مقاصد کی تکمیل کیلیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یعنی ہرشعبہ زندگی چاہے وہ تعمیراتی ہو، انتظامی ، تحقیقی یا ترقیاتی ہو، میں عمدگی کے وعدے کو نبھانےکے لیے اعلیٰ مہارت کے حصول کے لیے کوشش کرنا۔ ۔

انسانی وسائل تعارف

ٹیلی کمیونیکیشن میں اعلیٰ مہارتوں کے حصول کے لیےہمارے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تکنیکی طور پر تربیت یافتہ عملہ موجود ہے، جو کہ اپنے شعبے کے ماہرین کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ اپنے شعبے کے ساتھ مخلص اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہمارا سرمایہ ہیں اوریہی وہ چیز ہے جو ہمیں اپنے مدمقابل کے سامنے ممتاز کرتی ہے۔اور ہم ہمیشہ ان سے ایک قدم آگے رہتے ہیں۔ ہمارا مخلص اور تعلیم یافتہ عملہ 450لوگوں پر مشتمل ہے اورہم لوگوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔جنہوں نےملک کےانتہائی مشکل اور دشوار گزار علاقوں میں بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیااور ہر طرح کے مصائب کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اہداف کوحاصل کیا۔

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ٹیلی کام فاؤنڈیشن نے ہمیشہ خود کو جدید ترین روایات اور تکنیکی صلاحیتوں سے مزین رکھا ہے۔ ٹیکنالوجی کے انقلاب میں جہاں نت نئی ایجادات ہورہی ہیں وہیں ٹی ۔ایف ہمیشہ اس کوشش میں رہی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہرقسم کے حالات کے لیے تیاررکھےٹی۔ایف کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرتی ہے۔

مالیاتی ملکیت

ٹی ایف مالیاتی طور پر مکمل خودمختار ادارہ بن چکا ہے، اور اپنے مالیاتی حجم میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کررہا ہے.ٹیلی کام فاؤنڈیشن ہر طرح کے سول ورکس اور ٹیلی کمیونیکیشن کے منصوبہ جات کو اپنے معزز صارفین کی خواہش کے مطابق اعلیٰ معیار پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے

مالیاتی اہم نکات

ٹیلی فاؤنڈیشن گروپ کا سالانہ ٹرن اوور 1.3بلین روپے سے تجاوز کرچکا ہے جس میں سے200 ملین روپے خالص منافع اور 1226 روپےبقیہ ذخیرہ ہیں۔ٹیلی فاؤنڈیشن گروپ کے اثاثہ جات 1245.2 ملین روپےتک جا پہنچے ہیں۔

تجارتی حجم

ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور معاون ادارے اپنے اعلیٰ معیار، کارکردگی، شاندار مصنوعات اور بہترین خدمات کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن کے کاروبار میں متاثر کن حد تک نیک نامی حاصل کرچکے ہیں۔پے فون اور ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی بذریعہ معاونین کی وجہ سے ٹیلی کام فاؤنڈیشن قائدانہ کردار کی حامل بن چکی ہے۔اور پاکستان میں ساٹھ سے زیادہ شہروں میں اپنی خدمات مہیا کررہی ہے۔

ٹی۔ایف پائپس اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سےاب تک PTCL, NTC,OGDC, UNICEF, PAEC, SCO, CAA, بحریہ ٹاؤن وغیرہ جیسی بڑی کمپنیوں کو اپنا صارف بنا چکی ہے۔ یہ ایک ISO 9001-2000 سے سند یافتہ کمپنی ہے۔

ایکسس نیٹ ورک

ایکسس نیٹ ورک ٹی ۔ایف کے اہم کاروباری تجربے اور کارناموں میں سے ایک ہے۔93-1992 میں پی ٹی سی ایل کے بڑے.BLT منصوبے کے تحت ٹی ایف کے ریجنل آفیسرز اور ان کے ساتھ کئی سب آفیسرز کو کراچی لاہور اور اسلام آباد میں تعینات کیا گیا۔93-1992میں 218000 ٹیلفون لائنوں کو بچھانے کا عمل اپنی نوع کا واحد اور نہایت اہمیت کا حامل عمل تھا۔اس منصوبے پر بے حد کامیابی سے عملدرآمد نے ٹی ایف کو دوسرے اداروں کی جانب سے اس نوع کے کاموں کے حصول میں مدد دی۔

مصدقہ ریکارڈ کے مطابق تقریباً 700000 ٹیلی فون لائنوں کے بچھانے کے عمل نے ٹی ایف کو پاکستان میں ایک ٹیلی فون لائنیں بچھانے والے قائدانہ کردار کے حامل ادارے کے روپ میں لا کھڑا کیا ہے۔ٹی ایف ہر قسم کی سطح زمین ، اور ہر نوع کی مٹی والے علاقوں میں آپٹک فائبر تار کا کام بھی نہایت کامیابی سے مکمل کرچکی ہے۔ایسے منصوبوں کی کل تعداد 6000 کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے جس نے ٹی ایف کو بہترین مہارت اور نمایاں پہچان بخشی ہے۔

سول ورکس

ٹیلی کام فاؤنڈیشن ، تعمیراتی ، الیکٹریکل اور ٹیلی کمیونیکیشن کاموں میں پی ای سی کیٹیگری جس کا سی بی تین ہزار ملین تک ہے، اعلی درجے کا ایک رہمنما ادارہ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ایف کے پاس وہ تمام ضروری تیکنیکی، معاشی اور پیشہ ورانہ قابلیت ہے جو کہ کسی بھی پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے درکار ہوتی ہیں جن میں انسٹالیشن، میٹیریل اور سروسز شامل ہیں۔ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کسی بھی وقت ، کہیں بھی کسی بھی قسم کا پروجیکٹ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، اور اس بات کی تصدیق بھی کرتی ہے کہ اس کے پاس ایسے کاموں کو کرنے کے لئے تمام درکار وسائل ہمہ وقت موجود ہیں جس سے ہم اپنےقیمتی صارفین کو مطمئن رکھ سکیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ، تمام اہم آلات اور مشینری سے اور اہداف کو پورا کرنے والے کارکنان کی دستیابی اس ادارے کی معیاری اور وقت پر کام پورا کرنے کی قوت کی تصدیق کرتی ہے۔ ہہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اس تجربے اور وسائل کے ساتھ، ٹیلی کام فاؤنڈیشن بھر پور اعتماد کے ساتھ کسی بھی قسم کا پروجیکٹ کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی، ٹلی کام فاؤنڈیشن نے اوپن مارکیٹ تقابلی ٹینڈرز جو کہ سول، الیکیٹریکل ، ایج وی اے سی اور ٹیلی کمیونیکیشن سےمتعلقہ ہیں، میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

 Completed Projects