ذیلی ادارے

قومی ترقی اور مقامی ڈھانچے میں جدت لانے کا عزم ہی وہ محرک ہے جس کی بدولت ہم اپنے معیار کو اعلیٰ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ترقی کا ایک اہم عنصر بننے کے لیے ہم مشہور مقامی اور بین الاقوامی کمیونیکیشن کمپنیوں سے بلاواسطہ یا اپنے معاونین کے ذریعے مضبوط اشتراک کرچکے ہیںیہ ذیلی ادارے مختلف انڈسٹریل اور سروسز شعبہ جات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جیسا کہ ٹیلیفون آلات کی صنعت کاری، پی وی سی پائپس اور دیگر مصنوعات، ہائی۔ٹیک سروسز ان ڈیٹا کمیونیکیشن وغیرہ

تاہم یہ کمپنیاں اپنے تمام منصوبے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے مکمل کرتی ہیں، جس سے گروپ کی مجموعی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہی ہماری قابل رشک کامیابی کی اہم ترین وجہ ہے، ہم نے ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں مہارت اور عمدگی کی صفوں میں ہمیشہ آگے رہنے کا تہیہ کررکھا ہے۔یہ معاون کمپنیاں اپنی پیش کردہ خدمات اور سرگرمیوں کے معیار کی ضامن ہیں

پاک ڈیٹا کام

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ 1992 میں ملکی سطح پر ڈیٹا کمیونیکیشن کا جال بچھانے کے لیے قائم کی گئی۔پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ وسیع پیمانے پر قابل اعتماد ڈیٹا کمیونیکیشن کی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، جس میں VSAT، فائبر آپٹکس اور ریڈیو کونیکٹوٹی شامل ہے۔ ُی ڈی ایل پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں موجود ہے اور اور ہمہ وقت کفالتی سنٹر زکا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ کمپنی کو ڈیٹا کمیونیکیشن انڈسٹری میں اپنے اہم مقام پر فخر ہے۔

ٹی ایف پائپس لیمیٹد

ٹی ایف پائپس لمیٹڈ کو مئی 1992 میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت تشکیل دیا گیا، یہ کمپنی اعلی معیار کے پریشر اور نان پریشر پی وی سی پائپ بناتی ہے۔اس کے علاوہ بینڈزاور ساکٹ جو کہ اعلیٰ کیمیائی مواد کے حامل ، بہترین میکانکی اور ہائیڈرو مکینیکل اور عمدہ واٹر ٹائٹنیس جیسی خصوصیات سے مزین ہوتے ہیں۔یہ جدید ترین یو ایس اے کی کمپیوٹرائزڈ مشینری کے ذریعے بنائے جاتے ہیں، جن کی تیاری میں ہمہ وقتا اعلیٰ کوالٹی کنٹرول کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔اور اس مقصد کے لیے اعلیٰ ماہرین کی نگرانی ہوتی ہے۔ٹی ایف پائپس لمیٹڈ یکم جنوری 2002سے ISO 9002 سے سرٹیفکیٹ یافتہ کمپنی ہے۔ اور نومبر 2003میں ISO 9001-2000 سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔ پلانٹ کی پیدا واری گنجائش کا تخمینہ 6500 ٹن سالانہ ہے۔جبکہ پریشر پائپس کے لیے سائز ½”سے 12" ڈایا ۔ اور نان پریشر پائپس کے لیے ¾” سے لے کر6" ڈایا۔HDP کی مصنوعات کی فہرست جلد ہی یہاں لگا دی جائے گی۔