مالی معاونت

پی ٹی سی ایل، پی ٹی اے،این ٹی سی ، ایف اے بی اور ان پر منحصر اداروں کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی بہبود ٹیلی کام فاوْنڈیشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ٹیلی کام فاوْنڈیشن تقریبا ۸۰،۰۰۰ کے لگ بھگ ملازمیں کی فلاح میں مصروف عمل ہے۔ہم ایک بہترین ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف معاشرے کی مجموعی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں بلکہ اس کار خیر کے لئے اپنے تمام تروسائل کو بروْے کار لاتے ہیں۔ایک اچھا خاصہ دستیاب فنڈ جو کہ مختلف کمر شل کاموں سے حآصل ہوتا ہے، مندرجہ ذیل بہبود کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

  • کے بچوں کے لئے وظیفہ Beneficieries
  • کے لئے مالی امداد Beneficieries مستحق
  • ۱۲ مختلف شہروں میں مناسب اجرت پر کام کرنے والے سکول جو کہ معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
  • ہو میوپیتھک کلینکس کے ذریعے میڈیکل کیئر
  • انڈسٹریل ہومز
  • فائدہ کاروں کے لئے ملازمت کے مواقع

سکول

تعلیم کا تجارتی بنیادوں پربڑھتے ہوئے رجھان کی وجہ سےمتوسط اور نچلے متوسط طبقے کومعیاری تعلیم کی فراہمی تقریبا نا ممکن ہو چکی ہے۔ہماری فلاح وبہبود کی کاوشوں کی وجہ سے ٹیلی کام فاوْنڈیشن اب اپنا کردار تعمیر ملت کے کاموں میں بھی کر رہی ہے۔ جس کے لئے ۱۲ سکول ہمہ وقت مختلف شہروں میں کام کر رہے ہیں۔ جو کہ بہت مناسب فیس میں معیاری تعلیم بہم پہنچا رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف ٹیلی کام فاوْنڈیشن کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں بلکہ عام لوگ بھی ۔

ہمارے سکولوں کا نیٹ ورک جن شہروں تک پھیلا ہوا ہےان میں اسلام آباد، لاھور ، کوئٹہ ، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈی آئی خان، پشاور، میانوالی، بنوں، کراچی، سرگودھا اور کوھاٹ شامل ہیں۔

ہماری اس میدان میں کامیابی کو ہمارےقابل سٹاف کی ان تھک محنت، لگن اور مل کر کام کرنے سے ہی حاصل ہوئی ہے۔ جدید پڑھانے کے انداز اورنت نئے طریقوں کی بدولت ہم معیاری تعلیم کے اونچے معیار کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو سکیں ہیں۔